نعت رسول مقبولؐ
مشعل راہ نام پاک آپ کا ہو گیا میری بخشش کا اک آسرا ہو گیا جس پہ ان کی نگاہ کرم ہو گئی دیکھتے دیکھتے کیا سے کیا ہو گیا ان کی مدحت کا جب سے خزانہ ملا مجھ پہ ان کا کرم بے بہا ہو گیا ذہن روشن ہوا فکر تازہ ملی آگہی کا عجب سلسلہ ہو گیا مجھ کو سرکار کا اذن جونہی ملا روح اڑ کے گئی دل فدا ہو گیا میری نظریں جو آقا کے در پر پڑی اشک آنکھوں سے حرف دعا ہو گیا دیکھ خیری کرم تیرے بنتے گئے ان کے در سے تیرا واسطہ ہو گیا چندا خیری